اہم خبریں

وزیر اعظم نے ایمس-راج کوٹ کاسنگ بنیاد رکھا

راج کوٹ31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)کاسنگ بنیاد رکھا۔ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ منعقدہ اس تقریب میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت،گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی،مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن ، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت آشونی چوبے بھی موجودتھے۔راج کوٹ میں ایمس کے لیے 201 ایکڑسے زیادہ جگہ مختص کی گئی ہے اور تقریباََ1995 کروڑ روپیے کی لاگت سے اسے تعمیرکیاجائے گا۔ توقع ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا کام 2022 کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔اس اسپتال میں 750 بیڈزہوں گے ، ان میں سے 30 بیڈز آیوش بلاک میں ہوں گے۔ اس میں ایم بی بی ایس کورس کے لیے 125 نشستیں اور نرسنگ کورسزکے لیے 60 نشستیں ہوں گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close