اہم خبریں

سی بی ایس ای بورڈکے امتحانات کااعلان،یکم مارچ سے پریکٹیکل کی شروعات ہوگی

دسویں اوربارہویں کے امتحانات 4مئی سے 10جون تک ہوں گے،نتائج15جولائی تک متوقع

نئی دہلی31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کورونا مدت کے درمیان لاکھوں سی بی ایس ای طلباء کاانتظارختم ہوگیا۔ وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے بورڈامتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ سی بی ایس ای کی دسویں اوربارہویں جماعت کے بورڈامتحانات4مئی سے 10جون تک ہوں گے۔اس سے پہلے یکم مارچ سے پریکٹیکل امتحانات شروع ہوں گے۔امتحان کاپوراشیڈول جلدہی جاری کردیاجائے گا۔ان امتحانات میں تیس لاکھ طلبہ وطالبات شامل ہوں گے۔وزیرتعلیم نے کہاہے کہ نصاب 30فی صدکم کیاگیاہے۔انھوں نے طلبہ وطالبات کویقین دلایاہے کہ پورانظام آپ کے ساتھ ہے۔نتائج 15 جولائی تک آئیں گے۔کورونا وبا کی وجہ سے اسکول اور کالجز طویل عرصے سے بندہیں۔ آن لائن کلاسوں کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جارہا ہے۔جس سے طلبہ پریشان ہیں۔بہت علاقوں میں نیٹ ورکنگ کے مسائل ہیں جن کی کلاس نہیں ہوپارہی ہے ۔بڑی تعدادایسے طلبہ کی ہے جن کے پاس نیٹ یااینڈرائیڈموبائل کی سہولت نہیں ہے۔آن لائن کلاس کے نام پراسکولوں کی کمائی توجاری ہے لیکن طلبہ وطالبات کوفائدہ کم ہے ۔اس دوران یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ مرکزی حکومت یہ امتحان آن لائن لے سکتی ہے۔ سی بی ایس ای بورڈکے امتحانات مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں۔ لیکن وزیر تعلیم نے گذشتہ روز اپنے بیان میں واضح کیاہے کہ امتحانات آف لائن ہوں گے۔ آج یہ تصویر بالکل صاف ہے۔وزیر تعلیم نے کہاہے کہ اس دوران بھی میرے والدین پیچھے نہیں رہے ہیں۔ استادکی حیثیت سے وہ آگے رہے ہیں۔ اب کچھ ایسے طالب علم ہیں جہاں آن لائن تعلیم دستیاب نہیں ہے۔ طلبا کو ٹی وی کے ذریعے ڈی ٹی ایچ کے ذریعہ پڑھایاجاتاتھا۔انھوں نے کہاہے کہ مجھے فخرہے کہ علمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ہم اساتذہ،طلبہ سے گفتگوکرتے رہے ہیں۔کورونااس وقت کاسب سے بڑا امتحان رہا ہے۔ پہلے جہاں ہم صرف دوستوں کے ساتھ موبائل پر بات کرتے تھے ، اب وہ موبائل سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close