اہم خبریں

ممتاز نقاد ، ادیب و شاعر شمس الرحمٰن فاروقی کاسانحہ ارتحال

نئی دہلی25دسمبر(آئی این ایس انڈیا)عہدحاضرکے ممتازنقاد،ادیب وشاعراورعہدسازشمس الرحمن فاروقی کاانتقال ہوگیا۔ان کے انتقال پرپوری اردودنیاسوگوارہوگئی ہے۔شمس الرحمن فاروقی اردو دنیا کی تاریخ ساز شخصیت کانام ہے جس نے ایک پورے عہدکونہ صرف متاثر کیا بلکہ رہبری و رہنمائی اور تربیت کی ہے ۔شعرشورانگیز،شعرغیرشعراورنثر،کئی چاندتھے سرآسماں کے مصنف کا ایک عہدرہاہے۔ رواں برس مجتبیٰ حسین،اسرارجامعی جیسے عظیم مزاح نگاروں کے ساتھ ساتھ اہم ادبی شخصیات کاانتقال ہواجس سے اردودنیامیں بڑاخلاپیداہوگیاہے۔ایسی عظیم شخصیت کا نہ رہنا سانحہ عظیم ہے اور اس خلاکاموجودہ حالات کے تناظر میںپر ہونا مشکل لگتا ہے۔ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلندفرمائے اوربہشت برین میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close