اہم خبریں

میں نے اپنی بیوی کو فلمی دنیا چھوڑنے کیلئے مجبور نہیں کیا چھوٹی سوچ کے لوگ گندی باتیں کرتے ہیں:سابق اداکارہ ثنا خان کے شوہرمولانا انس کاوضاحتی بیان

نئی دہلی، 18 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) سابق اداکارہ ثناء خان نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ اس کے بعد انہوں نے سورت کے مفتی انس سید سے شادی کرلی، جس سے ان کے مداح حیران ہوگئے۔ شادی کے بعد پہلی بارمولانا انس نے انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو میںمولانا انس نے ثناء خان سے شادی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائی ہیں۔ثنا خان کے شوہر انس نے کہا کہ میں نے انہیں فلمیں چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا، چھوٹی سوچ کے لوگ گندی باتیں کرتے ہیں۔انس نے کہاکہ میں نے اسے کسی بھی طرح کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کیا۔ 6ماہ قبل ثناء نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوںنے حجاب پہن رکھا ہے۔ لوگوں کو لگا کہ اس وبا کی وجہ سے ان کے پاس کام نہیں ہے لیکن وہ شو چھوڑنا چاہتی ہیں، میں انھیں اس فیصلے کے لئے کچھ وقت دینا چاہتا تھا لیکن وہ اس پر قائم رہی۔ جب انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تو مجھے خود ہی حیرت ہوئی۔
انس نے مزید کہاکہ میں نے خدا سے دعا کی تھی کہ ثنا سے میری شادی ہوجائے، خدا نے میری بات سنی، میں کسی اور سے شادی کرکے اتنا خوش نہیں ہوسکتا تھا، لوگ اب بھی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے کسی اداکارہ سے شادی کیسے کی، لیکن یہ چھوٹی سوچ کے لوگ ہیں، یہ میری زندگی ہے اور کسی کو بھی اس پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے، لوگ یہ سوچنے کے لئے آزاد ہیں کہ ہم ایک بے جوڑ جوڑے ہیں لیکن صرف ہمیں اپنے تعلقات کا پتہ چلتا ہے۔ثناء اور انس نے نومبر میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد یہ دونوں ہنی مون کے لئے کشمیر چلے گئے۔ہنی مون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ثناء نے بگ باس 6 کے علاوہ جے ہو جیسی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ وہ اس سال کے شروع میں اسپیشل اوپس ویب سیریز میں بھی نظر آئیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close