اہم خبریں

مودی سرکارکوجمہوریت پسندنہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی9دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بدھ کے روزحکومت پرنشانہ لگاتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ وہ جمہوریت سے نجات پاناچاہتی ہے۔ انہوں نے ٹویٹرپردعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورمیں اچھی چوری ہوئی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ مسٹرمودی کے دورمیں اچھی چوری ہوئی ہے ۔لہٰذاوہ جمہوریت سے چھٹکاراچاہتے ہیں۔گاندھی نے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کے منگل کو ایک ڈیجیٹل پروگرام میں بیان دینے کے بعد ٹویٹ کیا۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) امیتابھ کانت نے منگل کے روزکہاتھاکہ ہندوستان میں بہت زیادہ جمہوریت ہے۔جس کی وجہ سے یہاں سخت اصلاحات نافذکرنامشکل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاہے کہ ملک کو مسابقتی بنانے کے لیے بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سوراجیا میگزین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانت نے کہاہے کہ پہلی بار مرکز نے کان کنی ، کوئلہ ، مزدوری ، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سخت اصلاحات کیں۔ اب ریاستوں کواصلاحات کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانا چاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close