اہم خبریں

سابق کھلاڑیوں نے کسانوں پر ’طاقت کے استعمال‘ کی تنقیدکی،5دسمبرکوایوارڈواپس کریں گے

نئی دہلی یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) بہت سے سابق کھلاڑیوں ، جن میں پدم شری اور ارجن ایوارڈزیافتہ شامل ہیں ، نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی ہے۔ ان سابقکھلاڑیوں نے کہا ہے کہ وہ دہلی مارچ کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف احتجاج میں اپنے ایوارڈواپس کریں گے۔ ان کھلاڑیوں میں پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان کرتارسنگھ ، ارجن ایوارڈ یافتہ باسکٹ بال کھلاڑی سججن سنگھ چیمہ اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہاکی کھلاڑی راجبیر کور شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو وہ دہلی جائیں گے اور اپنے ایوارڈ راشٹرپتی بھون کے باہررکھیں گے۔ انہوں نے دہلی جانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے آبی بوچھار اور آنسوگیس کے شیل گرائے جانے پر مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت کونشانہ بنایاہے۔انھوں نے کہاہے کہ ہم کسانوں کے بچے ہیں اور وہ پچھلے کئی مہینوں سے پرامن مظاہرین مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ اس دوران تشدد کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔لیکن جب وہ دہلی جارہے تھے تو ان کے خلاف آنسو گیس کی گولیوں کا استعمال کیا گیا اور پانی کی بوچھاریںچھوڑی گئیں۔ اگر ہمارے بزرگوں اور بھائیوں کی پگڑی اکھڑ جاتی ہے تو ہم اپنے ایوارڈ اور عزت کے ساتھ کیا کریں گے؟ ہم اپنے کسانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم ایسے ایوارڈنہیں چاہتے،لہٰذا انہیں واپس کردیں گے۔سنگھ نے کہاہے کہ بہت سے سابق کھلاڑی 5 دسمبر کو دہلی جائیں گے اور اپنے ایوارڈواپس کریں گے۔سنگھ جوپنجاب پولیس کے انسپکٹرجنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، نے کہاہے کہ اگرکسان ایسے قوانین نہیں چاہتے ہیں تو پھر مرکزی حکومت ان پر کیوں مسلط کر رہی ہے۔چیمہ نے کہاہے کہ کور اور ارجن ایوارڈ (شاٹ فوٹ) جیتنے والے بلوندر سنگھ سمیت بہت سے کھلاڑی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کی سرحد پر گذشتہ چھے دنوں سے سینٹر کے ذریعہ منظور کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف پنجاب اور ہریانہ کے ہزاروں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ انہیں خوف ہے کہ یہ قوانین کم سے کم سپورٹ پرائس سسٹم کو ختم کردیں گے اور وہ صنعت کاروں کے رحم وکرم پر زندگی بسر کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close