اہم خبریں

گجرات حکومت حقائق کونہ دبائے،سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کوپھرپھٹکارلگائی

نئی دہلی یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) گجرات کے راج کوٹ شہر میں واقع کوویڈ اسپتال میں آگ لگنے سے ہونے والی اموات کی سماعت پر سپریم کورٹ نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور سماعت شروع کردی اور ایسے واقعات پرناکامی پر سخت ناراضگی جتائی۔ ریاستوں کی تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات کے باوجود اس مسئلے کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایاگیاہے۔ ایس سی بنچ نے کہا ہے کہ یہ چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اوراس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں اور اس سے سرکاری اسپتالوں کی حالت ظاہر ہوتی ہے۔ ہم اس معاملے میں خود بخود نوٹس لیتے ہیں۔ بینچ نے کہا ہے کہ یہ پہلامعاملہ نہیں ہے۔ آپ کویہ سب کتنی باردیکھنا ہے؟ آپ کے پاس آگ سے حفاظت کے معیارات نہیں ہیں۔اس طرح کے واقعات دہرائے جارہے ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی سرزنش کی ہے۔ ایس سی نے کہاہے کہ حکومت راج کوٹ آتش سانحہ سے متعلق حقائق کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ گجرات کے جواب سے ناراض عدالت نے کہاہے کہ ریاست حقائق کودبانہیں سکتی۔ درست حقائق کے ساتھ نیا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ آپ کے مطابق سب کچھ اچھا ہے ، لیکن آپ کا موقف وائرنگ سے متعلق آپ کے ہی چیف الیکٹریکل انجینئر کی رپورٹ کے منافی ہے۔ آپ صرف کمیشن کا تقررکرکے خوش ہیں۔ اس معاملے میں گجرات حکومت کو ایک بہتر حلف نامہ داخل کرناچاہیے۔ کیس کی اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close