اہم خبریں

اناکی کرسی چھوڑکرسرکارکسانوں کوحق دے:راہل گاندھی

نئی دہلی یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کسانوں کی زبردست تحریک کی گرمی گذشتہ پانچ دنوں سے ملک میں ہر جگہ پہنچ رہی ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کسان اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ مودی حکومت نے منگل کو کسانوں کو مذاکرات کے لیے بلایا۔حزب اختلاف اس تحریک پر حکومت کے موقف کے حوالے سے حملہ آور بنی ہوئی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی اس پر حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ منگل کوانہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکومت کو اپنی انا کی کرسی سے اترکرکسان کو اس کے حقوق دلوانے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سینکڑوں ان داتامظاہرہ کررہے ہیں ، اور ٹی وی پرجھوٹی تقریرہورہی ہے۔ہم سب کاشتکاروں کی محنت کے مقروض ہیں۔یہ قرضہ انہیں انصاف اور حقوق دے کر اداہوگا۔ ناجائز سلوک کرنے ، لاٹھیاں مارنے اور آنسوگیس چلانے سے نہیں۔ اٹھو ، انا کی کرسی سے نیچے اترو اور سوچو اور کسان کو اس کا حق دو۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close