اہم خبریں
گجرات کے کووڈ اسپتال میںلگی خوفناک آگ ،پانچ کورونا مریض ہلاک :رپورٹ

نئی دہلی،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) گجرات کے راجکوٹ ضلع کے کووڈاسپتال میں آگ لگنے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ راجکوٹ کے کوویڈ اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے باعث پانچ مریضوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اسپتال میں داخل دیگر 30 کورونا وائرس مریضوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احمد آباد کے کوڈ اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔