اہم خبریں

ہندوستان میں کورونا کیسز93 لاکھ سے متجاوز : گذشتہ 24 گھنٹوں میں43082 کیسز ، 492 اموات

نئی دہلی،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان میں کورونا کے کیسوں کی کل تعداد 93 لاکھ کے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے 43.082 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ 492 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 9309787 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اور مجموعی طور پر 87 لاکھ 18 ہزار 517 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 39379 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 93.64فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ فعال مریض کی شرح 4.89فیصد ہے۔ ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مثبت شرح 3.8 فیصد ہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close