اہم خبریں

ریلوے مسافروں کے لئے خوشخبری : اب 31 دسمبر تک چلیں گی13خصوصی ٹرینیں : ٹرینوں کی مکمل فہرست جانیں یہاں

نئی دہلی،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) ریلوے بہار کے جے نگر، دربھنگہ، برونی، ریکسول، مظفر پور اور سہرسہ سے چلنے والی 13 خصوصی ٹرینیں 31 دسمبر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ریلوے نے کورونا بحران کے درمیان تہوار وں کے سیزن میں 30 نومبر تک مسافروں کی سہولیات کا خیال رکھنے والی خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد مسافروں میں یہ تذبذب پیدا ہوگیا تھا کہ کیا30 نومبر کے بعد ان ٹرینوں کی خدمات جاری رہیں گی ، یا ملتوی ہوجائیںگی،یہ تمام قیاس آرائیاں اب ختم ہوگئیں ہیں۔ ریلوے نے 31 دسمبر تک ٹرینوں کے چلانے کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی وسطی ریلوے کے سمستی پور ریلوے ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں سے 31 دسمبر تک چلنے والی 13 اسپیشل ٹرینوں کی خدمات کو گرین سگنل مل گیا ہے۔

ٹرینوں کی مکمل فہرست

1- 02521/02522 برونی – ایرناکلم۔برونی ایکسپریس
2- 02577/02578 دربھنگہ – میسور – دربھنگا ایکسپریس
3- 02545/02546 ریکسول۔لوکمانیہ تلک ٹرمینل ایکسپریس
4- 05547/05548 جے نگر۔ لوکمانیہ تلک ٹرمینل ایکسپریس
5- 05272/05271 مظفر پور۔ہاوڑہ ایکسپریس

6- 05559/05560 دربھنگہ – احمدآباد ایکسپریس
7- 05251/05252 دربھنگہ – جالندھر سٹی ایکسپریس
8- 05563/05564 جے نگر-ادھنا ایکسپریس
9- 05531/05532 سہرسہ – امرتسر ایکسپریس
10- 05267/05268 ریکسول۔لوکمانیہ تلک ٹرمینل ایکسپریس
11- 05529/05530 سہرسہ – آنند وہار ٹرمینل ایکسپریس
12- 03228/03227 راجندر نگر۔سہرسا انٹرسٹی ایکسپریس
13- 03226/03225 جئے نگر۔ پٹنہ انٹرسیٹی ایکسپریس

سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم اشوک مہیشوری نے بتایا کہ پہلے شیڈول کے مطابق چلنے والی ان 13 ٹرینوں میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ خصوصی ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے مسافروں کو ریزرویشن کاؤنٹر سے ٹکٹ لینا ہوگا۔ مسافروں کو ٹرین چلنے سے کچھ گھنٹے قبل ریلوے اسٹیشن پہنچنا ہوگا، تاکہ کورونا چیک کرنے کے بعد انہیں پلیٹ فارم میں داخلہ مل سکے۔ سینئر ڈی سی ایم سرسوتی چندر نے کہا کہ سفر کے دوران ٹرینوں میں سوار مسافروں کے لئے کورونا کے بارے میں حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close