اہم خبریں
لالو کو ضمانت کے لئے کرنا ہوگا مزیدانتظار ، اب 11 دسمبر کو ہوگی سماعت

نئی دہلی،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو ضمانت کے لئے مزیدانتظار کرنا پڑے گا۔ دمکا خزانہ معاملے میں لالو یادو کے ذریعہ ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی لیکن اس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اب اگلی سماعت جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں 11 دسمبر کو ہوگی۔ اس سے پہلے بھی لالو کوضمانت کے لیے عدالت سے مایوسی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ دمکا معاملے میں لالویادو کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ لالو پرساد یادو کے وکیل نے سزا کی نصف مدت پوری ہونے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی۔ اس سے قبل چارہ گھوٹالے سے منسلک چائباسا خزانے سے غیر قانونی رقم نکالنے کے معاملے میں لالو کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔