اہم خبریں

ملک کا کسان ظلم کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے:راہل گاندھی

نئی دہلی26نومبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ ملک کے کسانوں نے مرکزی زرعی قوانین کے خلاف دہلی چلومارچ کیا ہے ، کہ ملک کے کسان مودی حکومت کے ظلم کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے دہلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے کسانوں کو روکنے اور ان پر پانی بہانے سے متعلق ایک ویڈیو ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ ویڈیوکے ساتھ انہوں نے ایک نظم بھی ٹویٹ کی اور شاور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان شدید بارش میں بھی نہیں رک رہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ نہیں ہواہے ابھی سویرا،پورب کی لالی پہچان ۔ پرندوں کے اٹھنے سے پہلے کھاٹ چھوڑاٹھاکسان۔بادل گرج رہے ہیں ، نا انصافی کی چمک رہی ہے۔ لیکن ملک کا کسان مودی سرکار کی بربریت کے خلاف مضبوطی سے کھڑاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close