اہم خبریں

گجرات: آبائی گائوں میں سپرد خاک ہوئے احمد پٹیل، راہل گاندھی رہے موجود

نئی دہلی،26 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئررہنما احمد پٹیل کو بھروچ ضلع کے ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد سینئررہنما موجود تھے۔ آخری رسومات کے دوران کورونا قوانین پر عمل کیا گیا۔ 71 سالہ تجربہ کار رہنما بھروچ ضلع کے ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ بدھ کی شام احمد پٹیل کی لاش کو بڑودرہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ہوائی اڈے پر گجرات کانگریس کے بیشتر اعلی رہنما خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے موجود تھے۔ یہاں سے ان کی لاش کو انکلیشور لے جایا گیا۔ نصف شب کواحمد پٹیل کی لاشوں کو انکلیشور کے ایک اسپتال میں رکھا گیا تھا۔کانگریس کے ایک رہنما نے بتایا کہ لاش جمعرات کو یہاں سے پیرامان گاؤں لے جایا گیا ۔ جنازے میں گجرات کانگریس کے بیشتر ممبر اور سیاستدان شریک رہے ۔ گجرات کانگریس کے رہنما پریش دھنانی نے پارٹی کارکنوں سے پیران گاؤں آنے کے بجائے اپنے گھر سے مرحوم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کرتے ہیں ۔واضح رہے کانگریس کے رہنما احمد پٹیل کا بدھ کے روز گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close