اہم خبریں

بی جے پی بنگال کی بجائے یوپی کے نظم ونسق پرتوجہ دے:ترنمول کانگریس کاجوابی حملہ

کولکاتہ25نومبر(آئی این ایس انڈیا) بنگال بی جے پی کے صدرگھوش نے چائے پرچرچا پروگرام کے دوران کہا ہے کہ مغربی بنگال دوسرا کشمیر بن گیا ہے۔ ہر روز گرفتار کیا جارہا ہے اور ہر دوسرے دن غیر قانونی طور پر بم بنانے والی فیکٹریاں بھڑکتی ہیں۔ یہاں صرف ایک فیکٹری چل رہی ہے۔برسراقتدار ترنمول کانگریس نے ان تبصروں کے لیے گھوش کو نشانہ بنایا اور کہاہے کہ وہ بی جے پی کے زیر اقتداراترپردیش کی طرف توجہ دیں ، جہاںقانون کی حکمرانی کا وجودختم ہوگیاہے۔ بم بنانے والی فیکٹریے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے الزام لگایاہے کہ گوش ریاست کے امیج کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے لیڈر کنال گھوش نے کہاہے کہ بیرونی لوگوں کی ملی بھگت سے دلیپ گھوش مغربی بنگال کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ریاست کی حالت پر تبصرہ کرنے سے پہلے انہیں بی جے پی کے زیر اقتدار اترپردیش کی طرف دیکھنا چاہیے جہاں قانون کی حکمرانی موجودنہیں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close