اہم خبریں

احمدپٹیل کی وفات پرصدر ، نائب صدر ، وزیر اعظم ، سونیاگاندھی سمیت تمام لیڈروں کااظہارتعزیت : مودی نے فرزندسے بات کی

نئی دہلی25نومبر(آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، کانگریس صدر سونیاگاندھی ، سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر کئی لیڈروںنے کانگریس کے سینئر لیڈر احمدپٹیل کے انتقال پرغم کااظہار کیاہے۔بدھ کے روز اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ پٹیل کانگریس کا مضبوط ستون رہے ہیں اور ان کی ساری زندگی پارٹی کے لیے وقف کردی ہے۔صدررام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا ہے کہ کانگریسی لیڈراحمد پٹیل کے انتقال کے پر غمزدہ ہوں۔ وہ ایک ہنر مند پارلیمنٹیرین تھے جس میں اسٹریٹجک مہارت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر قیادت کی صلاحیت تھی ۔ وہ ایک نرم مزاج اور ملنسار انسان تھے ، جس کی وجہ سے ان کی ہر سیاسی پارٹی میں دوستی تھی۔ ان کے اہل خانہ اوردوستوں سے میری تعزیت۔پٹیل کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ، نائب صدر وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا کے ممبر مسٹر احمد پٹیل کے انتقال کی خبر سن کر میں حیران ہوں۔ سینئر پارلیمنٹیرین شری پٹیل اپنے پارلیمانی تجربے ، خیر سگالی اورخوشگوار تعلقات کے لیے جانے جاتے تھے۔ خدا مرحوم کی روح کو سلامتی اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ احمد پٹیل کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ عوامی زندگی میں گزارا اور عوامی خدمت کی۔پٹیل جو اپنے تیز دماغ کے لیے جانے جاتے تھے ، کانگریس کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مودی نے ان کے بیٹے فیصل سے بات کی اور اظہار تعزیت کیا۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ احمد پٹیل کے انتقال کی اطلاع سن کر مجھے دکھ ہوا ہے۔ وہ کانگریس کے ایک قابل اعتماد رہنما اور میرے بہترین دوست تھے۔کانگریس پارٹی کے لیے ان کاجانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ پٹیل کامریڈ ،وفادار ساتھی اور دوست تھے جن کی جگہ نہیں لی جاسکتی ہے۔انہوں نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے ایک ساتھی کو کھو دیا ہے ، جس کی ساری زندگی کانگریس پارٹی کے لیے وقف تھی۔ان کی وفاداری اور لگن ، اپنے فرض سے وابستگی،مددکے لیے ان کی مستقل موجودگی اور ان کی شرافت کچھ ایسی خصوصیات تھیں جنہوں نے اسے دوسروں سے الگ کردیا۔کانگریس صدر نے کہا ہے کہ میں نے ایک ایسے ساتھی ، وفادار ساتھی اور دوست کو کھو دیا ہے جس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔میں ان کے انتقال پر سوگوار ہوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔احمد پٹیل کے انتقال پر غم کااظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بدھ کے روزکہاہے کہ پٹیل انتہائی مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ایک ستون تھے۔ ایک ساتھ کھڑے ہوئے۔پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے غم کا اظہار کیا کہ پٹیل کی کانگریس کے لیے خدمات لامحدودہیں۔راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ کانگریس کے تجربہ کار لیڈراور دوست احمد پٹیل کی موت سے میں حیران اور رنجیدہ ہوں۔کانگریس اورمجھ جیسے پارٹی کارکنوں کے لیے یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ پارٹی میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینئر کانگریسی لیڈر اور وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ایک سرشار کارکن تھے۔ جو ہماری پارٹی کامضبوط محورتھے اور مشکل وقتوں میں پارٹی کو آگے بڑھایا۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپش بگھیل نے ٹویٹ کیا ہے کہ کانگریس نظریہ کا عزم ، پارٹی کے انمول رتن احمد بھائی پٹیل جی کے انتقال کی خبر ہم سب کے لیے چونکانے والی ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ ، متعدد دیگر مرکزی وزراء، بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں ، ایس پی ، آر جے ڈی ، ڈی ایم کے ، ترنمول کانگریس اور دیگر کئی جماعتوں نے بھی پٹیل کی موت پر غم کا اظہارکیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close