اہم خبریں

وزیرداخلہ ایک ہزاردراندازوں کے نام بتائیں،اویسی کاامت شاہ کوچیلنج

نئی دہلی24نومبر(آئی این ایس انڈیا) روہنگیا معاملے پراے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی اور بی جے پی کے مابین لفظی جنگ شدت اختیارکر رہی ہے۔ حیدرآباد کے شہری انتخابات میں روہنگیا ووٹرز کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔ روہنگیا کیس میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہاہے کہ اگر ووٹر لسٹ میں 30000 روہنگیا ہیں تو وزیر داخلہ کیا سو رہے ہیں۔

انہوں نے وزیرداخلہ امیت شاہ کو چیلنج کیاہے کہ وہ شام تک ایسے 1000 افراد کے نام بتائیں۔ نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق اویسی نے کہاہے کہ اگر 300 روہنگیا کا نام ووٹر لسٹ میں لیاگیاتو وزیر داخلہ امیت شاہ کیا کررہے ہیں کیا وہ سورہے ہیں؟ کیایہ جانناان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ 30000 روہنگیا کا نام کیسے ووٹر لسٹ میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہاہے کہ اگربی جے پی ایماندار ہے تو کل شام تک ایسے 1000 لوگوں کے نام بتائیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close