اہم خبریں

کورونااورویکسین پروزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیراعظم کی میٹنگ،زیادہ احتیاط کامشورہ دیا

نئی دہلی24نومبر(آئی این ایس انڈیا) منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران سے متعلق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ کوروناکے بڑھتے ہوئے کیس اور ویکسین کی تقسیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ، پی ایم مودی نے کہاہے کہ ہندوستان صرف بہترویکسین پر زور دے گا اور ہر ویکسین کا سائنسی اعتبار سے تجربہ کیا جائے گا۔ لیکن ویکسین کے ساتھ پی ایم مودی نے ایک بار پھر یاد دلایا کہ اب بھی سب کو محتاط رہناہے۔بہارالیکشن میں جس قدربے احتیاطی کی گئی،لیڈروں کی ریلیوں میں بغیرماسک کے ہجوم کے وقت ریاست ومرکزکواصول یادنہیں آئے۔الیکشن کمیشن نے بس متنبہ کیا،لیکن اسٹیج سے لے کرریلی تک پوری طرح اصولوں کونظراندازکیاگیا۔اب جب الیکشن ہو گیااوراپناکام نکل گیاتوکوروناکی یادآنے لگی ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے متنبہ کیاہے کہ ریاستوں کو محتاط رہنا ہوگا ، بصورت دیگر ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے کہ میری کشتی وہیں ڈوبی جہاں پانی کم تھا۔وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میںوزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ ہر کوئی کورونا کے ساتھ لڑائی میں شریک ہے۔اگروزرائے اعلیٰ کے پاس کچھ اور تجاویز ہیں تو وہ ہمیں تحریری طور پر دیں۔ پی ایم مودی نے کہاہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ نیٹ ورک کام کررہا ہے ، ملک کے میڈیکل کالجوں اورضلعی اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی جاری ہے۔پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ ہمارے پاس اب کافی اعداد و شمار موجود ہیں ، ایسی صورتحال میں تیاریوں کومکمل کرناہوگا۔ ابتدائی طور پر کوروناکالوگوں کو خوف تھا ۔اس کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے پر شک ہوا۔ وزیر اعظم نے کہاہے کہ اب لوگ کوروناکے بارے میں سنجیدہ ہو رہے ہیں ، لیکن کسی حد تک لوگوں نے یہ محسوس کرنا شروع کردیا ہے کہ یہ وائرس کمزور ہوگیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close