اہم خبریں

وزیراعظم کیئرس فنڈکااستعمال کب ہوگا؟راہل گاندھی نے چارسوال پوچھے

نئی دہلی23نومبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کورونا ویکسین کے حوالے سے بہت سارے سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے یہ سوالات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئرکیے ہیں۔راہل گاندھی نے پوچھا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو بتانا چاہیے کہ ہندوستانیوں کے لیے ویکسین کامتبادل کیا ہے اور ان کے انتخاب کی وجوہات کیاہیں۔دوم سب سے پہلے لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی اور کوویڈ ویکسین کی تقسیم کے لیے حکومت نے کیامنصوبہ بنایاہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا پی ایم کیئرس فنڈ مفت کورونا ویکسین کے لیے استعمال ہوگا۔ کانگریس کے سابق صدر نے یہ بتانے کے لیے بھی کہا ہے کہ کب1301 ہندوستانیوں کو کوروناٹیکہ لگایا جائے گا۔ہندوستان میں برطانوی کمپنی آسٹر زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی آٹھ کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ان میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بایوٹیک شامل ہیں۔ کویوچن آئی سی ایم آر کے ذریعہ بھارت بائیوٹیک ویکسین تیار کی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close