اہم خبریں

صدر،وزیر اعظم اور راہل گاندھی نے ترون گوگوئی کی وفات پراظہار تعزیت کیا

نئی دہلی23نومبر(آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اورکانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی کی موت پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔ ترون گوگوئی کا پیر کی شام گوہاٹی میں انتقال ہوگیا۔ 86 سالہ گوگوئی گذشتہ ماہ کوویڈ انفیکشن سے بازیاب ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ترون گوگوئی ایک مقبول لیڈر اورتجربہ کارمنتظم تھے۔ آسام اورمرکز کی سیاست میں ان کا وسیع تجربہ تھا۔ مجھے ان کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں سے میری تعزیت۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اورکہا ہے کہ ترون گوگوئی سچے کانگریسی لیڈر تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی آسام کے تمام لوگوں اور برادریوں کو ایک ساتھ لانے کے ساتھ وقف کردی۔ میرے لیے وہ ایک عظیم اور استادتھے۔میں ان سے بے حد محبت کرتا تھا اور ان کا احترام کرتا تھا۔ میں انہیں بہت یاد کروں گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close