اہم خبریں

وزیر اعلی گہلوت کا وزیر اعظم سے مطالبہ – آیوش مشن کے تحت راجستھان کو دیا جائے خصوصی درجہ

جے پور ،13 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے قومی آیوش مشن کے تحت راجستھان کو خصوصی درجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ملک میں آیوش سیکٹر میں سب سے بڑا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 5 ہزار آیوش طبی مراکز چل رہے ہیں۔گہلوت پانچویں یوم آیورو ید کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے جے پور کے قومی آیورویدک انسٹی ٹیوٹ اور جام نگر کی آیور ویدک انسٹی ٹیوٹ آف ایور وید تعلیم اور تحقیق کو ملک کے لئے وقف کیا۔ اس کے تحت راجستھان کے قومی آیور وید انسٹی ٹیوٹ کو آنرری یونیورسٹی کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہاکہ راجستھان میں آیوش کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر ہے، جس میں اسے قومی آیوش مشن کے تحت خصوصی درجہ دیا جاتا ہے، اس سے جے پور کے قومی آیورویدک انسٹی ٹیوٹ کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔گہلوت نے کہا کہ اعزازی یونیورسٹی کا درجہ دینے سے آیوش کے شعبے میں بہتر تحقیق کو فروغ ملے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close