اہم خبریں

مودی کوامریکی گھریلوسیاست میں شمولیت سے گریزکرناچاہیے تھا : اشوک گہلوت

جے پور8نومبر(آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی فتح پر وزیر اعظم نریندرمودی پر طنز کیا ہے۔ اشوک گہلوت نے کہاہے کہ امریکی انتخابی نتائج سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو جو مشورہ دیا وہ درست تھا۔دراصل گہلوت نے ڈونالڈ ٹرمپ اوروزیراعظم مودی کے مابین تعلقات پرطنزکیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی انتخابی نتائج نے یہ ثابت کیاہے کہ سابق نیشنل کانگریس صدر راہل گاندھی مشورے میں درست تھے کہ وزیر اعظم مودی کوامریکہ کی ملکی سیاست میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ڈونالڈ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کی دعوت پرہندوستان آئے تھے۔ نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں ’نمستے ٹرمپ‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح مودی امریکہ پہنچے اورہاڈی مودی ایونٹ میں شریک ہوئے۔ مودی کے امریکہ پروگرام کے بارے میں یہ کہاگیاتھا کہ یہ پروگرام امریکہ میں مقیم بھارتیوں میں ٹرمپ کی مقبولیت بڑھانے کے لیے کیاگیاتھا۔اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیاہے کہ راہل گاندھی نے وزیرخارجہ ایس جے شنکرکومشورہ دیاتھاکہ وزیر اعظم مودی کو امریکی گھریلوسیاست میں شامل ہونے سے گریزکرناچاہیے۔امریکی انتخابات کے نتائج نے اسے درست ثابت کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close