اہم خبریں

ایف آئی آر درج ہونے پر منور راناکا جرأتمندانہ بیان : بیان کے ہر لفظ پر قائم ہوں، پس زنداں موت کو ترجیح دوں گا : منور رانا ؔ

لکھنؤ ، 2؍نومبر ( آئی این ایس انڈیا ) ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد مشہور شاعر منور رانا کیخلاف لکھنؤکے حضرت گنج تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بے باک عظیم المرتبت شاعر منور رانا نے کہا :’ ہمارے پاس جو قلم ہے، وہ سچ لکھنے کیلئے ہے ، پائجامہ میں’ نارا‘ ڈالنے کیلئے نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم جیل جانا پسند کریں گے اور جیل میں موت کو ترجیح دیں گے ، لیکن اپنے بیان پر قائم رہوں گا۔منور رانامزید کہتے ہیں کہ مجھے اس ایف آئی آر کے متعلق اطلاع نہیں ہے اور اگر مجھے علم ہوتا تو میں از خود تھانہ چلا جاتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا ، ابھی مجھے کسی نے دکھایا کہ کوئی دیپک پانڈے نام کا داروغہ ہے ، جس نے میرے اوپر یہ ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ میں کسی دیپک پانڈے کے نام سے لاعلم ہوں ،البتہ اتنا ضرور جانتا ہوں کہ یہ ہائی اسکول فیل نقل کرکے پاس ہونے والا داروغہ ہے۔ منور رانا کے بیان پر اپنا بیان درج نہیں کراسکتے ہیں۔ میں اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔خیال رہے کہ فرانس میں ہوئے ایک ٹیچر کے کلاس روم میں نبی اطہرﷺ کے گستاخانہ خاکے دکھائے جانے کے بعد قتل کے تناظر میں مشہور شاعر منور رانا نے کہا تھا کہ نبی اطہر ﷺ کا کارٹون بناکر اس طالب علم کو قتل کرنے پر اکسایا گیا،انہوں نے کہا تھا کہ تنازع پیدا کرکے ایک مخصوص طبقہ کو مشتعل کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ یہ پورا تنازع پیرس کے مضافاتی علاقہ میں اس گستاخ ٹیچر کے جہنم رسید کئے جانے کے بعد شروع ہوا ، جس نے پیغمبر اسلامﷺ کے گستاخانہ کارٹون کلاس روم میں طلبہ کو دکھائے، بعد میں اس گستاخ کا سر کاٹ لیا گیا۔ جس کے بعد فرانسیسی صدر کی جانب سے کئے گئے متنازع تبصرہ کو لے کر مسلم ممالک کے درمیان فرانس کے خلاف ماحول بنتا جارہا ہے، ترکی صدر رجب طیب اردوغان فرانسیسی ماکرون کو’دماغی معالجہ ‘ کا مشورہ دے کر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close