اہم خبریں

راجستھان گوجروں کا ننگا ناچ : کر ولی سمیت 5 اضلاع میں انٹرنیٹ معطل، 60 ٹرینیں ڈائیورٹ

بھرت پور ، 2؍نومبر ( آئی این ایس انڈیا ) راجستھان میں بیک ورڈ کلاس میں بیک لاگ کی بھرتی سمیت کئی مطالبات کے لئے گوجروں نے دوبارہ احتجاج شروع کیا ہے۔ اتوار کے دن ، کرنل کروڑی سنگھ بینسلا دھڑے کے لوگ پیلو پورہ کے بیانا میں ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے۔ گوجر رات بھر پٹریوں پر کھڑے رہے ، ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ دریں اثنا کرنل کروڑی بینسلا نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے، یہ تحریک کافی دن تک چل سکتی ہے۔ گوجروں نے پٹریوں کے قریب چولہے چڑھاکر احتجاج کرتے ہوئے پیلوپورہ کے قریب دہلی- ممبئی لائن پر بیٹھے ہیں۔مشتعل افراد نے بیانہ – ہنڈون سڑک بھی بند کردی ہے۔وجئے بینسلا کے مطابق وزیر کھیل کھیل اشوک چندنااتوار کی شام آئے، تاہم ان سے گفتگو رات کے وقت نہیں ہوسکی، انہیں دوبارہ دعوت دی گئی ہے ۔وجئے بینسلا نے کہاکہ گوجر کمیونٹی جاننا چاہتی ہے کہ 2 دن قبل جے پور میں طے پانے والے معاہدے میں حکومت نے گوجروں کو کیا دیا؟ اگر گوجر مطمئن نہیں ہوں گے تو تحریک میں شدت آئے گی۔ادھر مشتعل افراد نے دہلی- ممبئی ریلوے ٹریک کی فش پلیٹوں کو اکھاڑ دیا، اس لیے اتوار کے روز 40 مال بردار ٹرینوں سمیت 60 ٹرینوں کو ڈائیورٹ کرناپڑا۔ دہلی – ممبئی ٹرینوں کو دوسری لائن سے گزارنا پڑا ، 2 ٹرینیں منسوخ کرنا پڑیں۔ آج بھی 4 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں بھرت پور ، کرولی جے پورسمیت 5 اضلاع کی متعدد تحصیلوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہے۔حکومت کی جانب سے وزیر کھیل اشوک چندنا اتوار کے روز بینسیلا سے بات کرنے گئے تھے ، لیکن وہ خالی ہاتھ جے پور لوٹ گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close