اہم خبریں

پنچ کولہ: گئوشالہ میں 70 گائے کی اچانک موت، فوڈ پوائزننگ کا شبہ

پنچ کولہ ،28اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پنچ کولہ میں واقع ماتا’مانس دیوی ‘ نامی گوشالہ میں بدھ کی صبح تقریبا ً اچانک70 گائوں کی موت ہوگئی۔ تقریباً30کے قریب گائیں بیمار ہوگئی ہیں۔ خدشہ ہے کہ گایوں کی موت فوڈ پوائزننگ سے ہوئی ہے۔ اس وقت پوری تفتیش کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسی دوران ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چندر گپتا بھی اس واقعہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد موقع پر پہنچے ۔گئو شالہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالی جارہی ہے ۔ مویشی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکٹر انیل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معاملہ فوڈ پوائزننگ کالگ رہا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اس کی اصل وجہ واضح ہوگی۔خیال رہے کہ اسمبلی اسپیکر نے اس معاملے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گیان چند گپتا نے کہا کہ اب تک تقریباً 70 گایوں کی موت کی خبر مل رہی ہے ، باقی کی تفتیش کی جارہی ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close