اہم خبریں

چین پرمودی کو ایک لفظ کہنے کی ہمت نہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مودی کے قوم کے نام خطاب پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جواب دیا ہے۔ مشرقی لداخ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پچھلے 6 ماہ کے دوران لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہندوستان اورچین کے تنازعہ پروزیر اعظم نریندر مودی پرشدید تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ میں وزیر اعظم سے یہ سننا چاہتا ہوں کہ جب چین ہندوستان کاعلاقہ چھوڑ دے گا۔ لیکن میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ وزیر اعظم یہ کہنے کی ہمت نہیں کریں گے،وزیراعظم چین کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے۔ دراصل کانگریس کے صدر راہل گاندھی چین کے معاملے پروزیراعظم مودی پرمسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، کورونا وائرس کی وبا کے بعد وزیر اعظم نے متعدد بار ملک سے خطاب کیا۔ وہ اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں بھی ملک کے شہریوں کو کورونا کے بارے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں۔لیکن وہ چین کانام نہیں لے رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close