اہم خبریں

شاہ کا بنگال دورہ ملتوی، بی جے پی کے صدرجے پی نڈا 19 اکتوبر کو سلیگڑی کا دورہ کریں گے

کولکاتہ،15 ؍اکتوبر( آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 19 اکتوبر کو شمالی بنگال میں سلیگڑی کا دورہ کریں گے اور 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تنظیم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ پارٹی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ مغربی بنگال یونٹ کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شمالی بنگال کا طے شدہ دورہ کچھ وقت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔گھوش نے کہا کہ ہماری پارٹی کے صدر جے پی نڈا 19 اکتوبر کو سلیگڑی کا دورہ کریں گے اور وہاں تنظیمی اجلاس منعقد کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نڈا کے ساتھ ساتھ پارٹی کے سینئر قائدین جیسے قومی سکریٹری جنرل کیلاش وجئے ورگیی، نائب صدور مکول رائے اور گوش بوتھ اور ضلعی سطح کے سربراہان سے بات چیت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں اسمبلی کی 54 نشستیں ہیں اور آٹھ اضلاع میں سے ہر ایک میں تقریباً300 پولنگ اسٹیشن موجود ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close