اہم خبریں

مغربی بنگال کے گورنرممتاحکومت کے خلاف مسلسل صف آرا

کولکاتہ15اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں بی جے پی بمقابلہ ممتا بنرجی کی لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ اب یہ معاملہ صرف احتجاج تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں مجرمانہ سازش بھی داخل ہوچکی ہے۔ تازہ واقعہ بیلیاگھاٹ کے ایک کلب میں ہونے والے بم دھماکے کا ہے ، جس میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا تھا ، لیکن وزیراعلیٰ اور گورنر کے مابین لڑائی کچھ اور بڑھ گئی۔بیلیاگھاٹ میں بم دھماکے کے واقعے نے مغربی بنگال کے نظم ونسق پربی جے پی کوبولنے کاموقعہ دے دیاجس کی ریاست اترپردیش کی صورت حال سب کے سامنے ہے۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ میں غیر قانونی بم سازی ، مجرموں کے ذریعہ تشدد کا معاملہ اٹھا رہا ہوں ، حالیہ واقعات ریاست میں جمہوریت کے لیے انتہائی افسوس ناک صورت حال کااشارہ کررہے ہیں۔حکومت کو شہریوں کے حقوق کی محافظ سمجھاجاتا ہے ، لیکن وہ خود بھی اصولوں کی خلاف ورزی کرکے شہریوں کوہراساں کررہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close