اہم خبریں

گجرات بی جے پی کے ممبر اسمبلی کوفسادکیس میں6 ماہ کی سزا

جام نگر14اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) یہاں کی ایک عدالت نے 2007 میں گجرات کے جام نگر ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں فساد اور تخریب کاری کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے راگھوجی پٹیل اور چار دیگر افراد کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹررام سنگھ بھوریا نے بتایاہے کہ ضلع جام نگرضلع کے ڈھول کے مقام پر جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ جے جالانے سزا سنائی ہے اور بعد میں ان سب کو عدالت نے ضمانت پررہاکردیاہے۔ اس مقدمے میں ملوث دیگر چار افراد کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازم پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کے علاوہ عدالت نے چاروں مجرموں کے خلاف دس ہزار روپے جرمانہ عائدکیاہے۔ پٹیل کانگریس کے ایم ایل اے تھے جب یہ واقعہ اگست 2007 میں پیش آیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close