اہم خبریں

نفرت آمیزقوم پرستی کے 6 سال ، بنگلہ دیش بھارت سے آگے نکل گیا : راہل گاندھی

نئی دہلی14اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کی فی کس مجموعی گھریلوپیداوار کی سست رفتار پرگھیراہے اورکہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ان چھے سالوں سے نفرت انگیز قوم پرستی کی یہ ایک ٹھوس کامیابی ہے کہ ہمارا ہمسایہ بنگلہ دیش اس معاملے میں ہم سے آگے نکل جانے کے لیے تیارہے۔ ایک نیوز ٹویٹ کے گرافکس پلیٹ کوشیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیاہے کہ بی جے پی کی نفرت انگیز ثقافتی قوم پرستی کی 6 سال کی مضبوط کامیابی، بنگلہ دیش بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیارہے۔شخصی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے معاملے میں ہندوستان کو شکست دینے کے لیے بنگلہ دیش تیارہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کوویڈ۔19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستانی معیشت میں بہت بڑاتناسب ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) – ورلڈ اکنامک آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کے مطابق ، بنگلہ دیش کی فی کس جی ڈی پی میں 2020 میں 4 فیصد اضافے سے 1888 تک جانے کی توقع ہے ، جبکہ ہندوستان کی فی کس جی ڈی پی میں 10.5 فیصد کمی واقع ہو کر1877 رہ جانے کی توقع ہے۔ جوپچھلے چار سالوں میں سب سے کم ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close