اہم خبریں

راجیہ سبھا کی 11 نشستوں کے لیے الیکشن کااعلان،بی جے پی کوفائدہ کی امید

لکھنو13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 11 نشستوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک نشست پر راجیہ سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ ان تمام 11 سیٹیں پر27 اکتوبر کونوٹیفیکیشن اور 9 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔پولنگ کے دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائے گا۔ دراصل اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے 10 ممبروں کی میعاد 25 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔ ان میں ایس پی ممبران سب سے زیادہ ہیں۔ ایس پی کے چندرپال سنگھ یادو ، روی پرکاش ورما ، وشمبھر پرساد نشاد ، جاوید علی خان ، پروفیسر رام گوپال یادوکی سیٹیں خالی ہو رہی ہیں جبکہ بی جے پی کوٹے کی دوسیٹیں خالی ہو رہی ہیں ، جس میں ارون سنگھ اور نیرج شیکھرکی نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ ویر سنگھ اور راجارم کی نشست بی ایس پی سے جڑی ہے اور پی ایل پنیا کی مدت بھی کانگریس کوٹہ سے مکمل ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈسے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راج ببر کی مدت پوری ہو رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close