اہم خبریں

جب تک دوائی نہیں،تب تک ڈِھلائی نہیں،کوروناکے خلاف مودی کانیانعرہ

نئی دہلی8اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ تہواروں اور سردموسم کے پیش نظر جمعرات کو کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے جب تک دوائی نہیںتب تک ڈھلائی نہیں‘‘کے نعرے کے لیے جمعرات کوٹویٹرربات کی اورمہم شروع کی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کوروناانفیکشن کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کی اپیل کی اورکہاہے کہ انہیں ہر احتیاط برتنی ہوگی اور جب تک کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے کوئی ویکسین نہیں لگ جاتی اس وقت تک انتظارکرناچاہیے۔انہوں نے ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کیا اورکہاہے کہ آؤ ، کروناسے لڑنے کے لیے متحدہوجائیں۔ہمیشہ یاد رکھیں: ماسک پہننا چاہیے۔ ہاتھ صاف رکھیں۔ سماجی دوری پر عمل کریں۔دوگزدوری رکھیں۔انھوں نے کہاہے کہ جب تک دوائی نہ ہو کوئی ڈھلائی نہیں ہونی چاہیے۔مودی نے تصاویر کو کورونا وائرس سے متعلق پیغامات کے ساتھ بھی شیئر کیا۔انھوں نے اس مہم کو آگے بڑھانے کے لیے’’یونائیٹ ٹو فائٹ کوروناہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔ کچھ گھنٹوں کے بعد ہیش ٹیگ ٹاپ فائیومیں داخل ہوگیا۔وزیراعظم نے کہاہے کہ ہم مل کر کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے اور یہ جنگ جیتیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close