اہم خبریں

کوروناوائرس: ملک میں 26 دن میں ایک ہزار سے کم اموات : 24 گھنٹوں میں 70 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی ،29؍ستمبر( آئی این ایس انڈیا ) دنیا میں سب سے تیز کورونا ہندوستان میں پھیل رہا ہے، لیکن شاید اب اتنا جان لیوا نہیں ہے۔ کیونکہ نئے مریضوںسے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 70589 نئے کیسزدرج کیے گئے ہیں۔ جبکہ 84877 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ تاہم 776 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ 26 دنوں سے روزانہ ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو رہے تھے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب کل مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔ ان میں سے 96318 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 9 لاکھ 47 ہزار ہوگئی ہے اور 51 لاکھ 1 ہزار افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔ صحت مند افراد کی تعداد متاثر افراد کی تعداد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 28 ستمبر تک کورونا وائرس کے کل 7 کروڑ 31 لاکھ نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے، جن میں سے کل 11 لاکھ نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔راحت کی بات یہ ہے کہ اموات اور کیسز کی شرح میں مستقل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ زیر علاج مریضوں کی تعدکم ہوکر 16فیصد ہوگئی ہے۔ اور صحت یابی کی شرح 83فیصد ہے۔ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز مہاراشٹر میں ہیں۔ مہاراشٹر بدستور کوروناکا قہر جھیل رہا ہے۔ اب تک یہاں 13 لاکھ کیسزدرج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور اتر پردیش ہیں۔ ان پانچ ریاستوں میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ ایکٹیو کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close