اہم خبریں

ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد43.70 لاکھ : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89706 نئے کیسز ،1115 اموات

نئی دہلی،09؍ستمبر( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 43.70 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں (منگل کی صبح آٹھ بجے سے بدھ کے روز صبح آٹھ بجے تک) کورونا وائرس کے 89706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4370128 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1115 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 73890 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74894 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے 897394 مریض ایکٹیوہیں۔ یعنی یا تو ان کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے یا کم علامات ہونے کی وجہ سے انہوں ہوم آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 34 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں 3398844 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ریاستی اعداد و شمار کو دیکھیں تو مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 20131 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 10601، کرناٹک میں 7866، اتر پردیش میں 6622 اور تمل ناڈو میں 5684 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسی طرح مہاراشٹرا مرنے والوں کی تعداد میں پہلے 5 ریاستوں میں شامل ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 380 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 146، تمل ناڈو میں 87، آندھرا پردیش میں 73 اور اترپردیش میں 71 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close