اہم خبریں

مسلم آئی اے ایس ،آئی پی ایس کو دہشت گرد اور ’جہادی ‘کہنے والے سدرشن نیوز کے سربراہ کو گرفتار کیاجائے : ایس ایم آصف

نئی دہلی ، ۲۸؍اگست(آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا کہ جامعہ اور دیگر ادارے سے منتخب مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس کو شرپسند ذہنیت کے حامل شخص سریش چوہان یہ کہے کہ لوگ جب سول سروسز میں آئیں گے تو جہادی اور دہشت گرد بن جائیں گے ،بہت ہی شرمنا ک ،اور ملک بھر نفرت ا نگیزی کا سبب ہے ۔ ایسے موقع پرست لوگ ہی ملک کے بھائی چارہ کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ایسے لوگوں کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنا چاہئے۔ایس ایم آصف نے بتایا کہ سدرشن نیوز چینل کے مالک سریش چوہان نے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے مسلم آئی اے ایس اور آئی پی ایس جو اس بار یو پی ایس سی سے منتخب ہو آئے ہیں، انہیں جہادی اور دہشت گرد کہاہے، جبکہ 14 فیصد مسلم امیدواروں میں سے صرف 4 فیصد منتخب ہوئے ہیں ،اور وہ خود اپنی قابلیت پر ہی منتخب ہوکر آئے ہیں، جبکہ پچھلی بار یہ تعداد 3.7 کے آس پاس تھی، لہٰذا اس معاملے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے کچھ لوگ ان پر بیہودہ الزامات لگارہے ہیں ،ایسے لوگوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جانا چاہئے، تاکہ ملکی ادارہ یوپی ایس سی اور آئی پی ایس ، آئی اے ایس کی توہین نہ ہو ، انہیں لوگوں کی وجہ سے ہی ملک کا بھائی چارہ خطرے میں پڑجاتا ہے،انہوں نے باور کرایا کہ در حقیقت سریش چوہان جیسے شر پسند ذہنیت کے لوگ ملک میں نفرت کے بیج بوتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close