اہم خبریں

بابری مسجد کی جگہ مندر کے شیلانیاس کے موقع پر اکابرینِ ملت کی اجتماعی اپیل

نئی دہلی ۔ 5 اگست 2020 (ہندوستان اردو ٹائمز) پانچ اگست کو بابری مسجد کی جگہ پر مندر کے شیلا نیاس کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس پورے قضیے میں مسلمانانِ ہند نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور عدالت عظمیٰ اور ملک کے نظام انصاف و قانون کا احترام کیا۔ یہ ملک کے نظامِ انصاف کی بدقسمتی ہے کہ عدالت نے دلائل وشواہد تو مسجد کے حق میں دیے، لیکن فیصلہ مندر کے حق میں دے دیا۔ ملک اور دنیا بھر کے انصاف پسندعوام اور اداروں نے نہ صرف اس زیادتی کو محسوس کیا، بلکہ اس پر شدیدتنقید بھی کی۔ ہم بھی اس فیصلہ سے اپنے اختلاف کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ملک و ملت کے لیے کبھی نہ بھرنے والا زخم ہے۔

دوسری طرف ستم یہ ہے کہ دستورِ ہند پر حلف لینے والے جمہوری و سیکولر ملک بھارت کے وزیراعظم نے بھی مندر کے شیلا نیاس تقریب میں شرکت کی۔ سرکاری وسائل و ذرائع ابلاغ کا استعمال بھی زور و شور سے ہورہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ روش دستور ہند اور ملک کے سیکولر ڈھانچہ کی صریح خلاف ورزی اور سماجی تقسیم کو بڑھاوا دینے والی ہے۔ ایسے وقت میں ہم ملت سے اجتماعی اپیل کرتے ہیں کہ اس نے ماضی میں صبر و تحمل اور دانش مندی کی جس روش کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ثابت قدم رہے۔ ہمارا موقف جو پہلے تھا وہ آئندہ بھی رہے گا کہ بابری مسجد، مسجد تھی اور رہے گی اور ان شاء اللہ ہم انسانی ضمیر پر دستک دیتے آئے ہیں اور اس وقت تک دیتے رہیں گے جب تک ملک کے دامن سے داغ نہ دھل جائیں ۔ توقع ہے کہ ملک کا باضمیر طبقہ ملک کے سیکولر ڈھانچے کی خلاف ورزی کی اس روش کو فراموش نہیں کرے گا ۔

اپیل کنندگان 

٭مولانا محمدولی رحمانی، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
٭جناب سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعت اسلامی ہند
٭مولانا توقیر رضا، صدر مسلم اتحاد پریشد بریلی
٭جناب نوید حامد، صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت
٭ڈاکٹر مفتی محمد مکرم،شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی
٭ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں،سابق چیر مین اقلیتی کمیشن دہلی
٭ڈاکٹر محمدمنظور عالم،جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل
٭ڈاکٹر قاسم رسول الیاس،صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا
٭مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی، سجادہ نشین خانقاہ نعمانی، نیرل، مہاراشٹر
٭مولانا جلال حیدر،صدر آل انڈیا شیعہ کونسل
٭مفتی عبدالرازق،صدر جمعیۃ علماء ہند، دہلی
٭مولانامحمد سلمان حسینی ندوی،ناظم جامعہ سید احمد شہید، ملیح آباد،لکھنؤ
٭جناب عبد السلام،چیرمین پی ایف آئی
٭جناب ایم کے فیضی،صدر ایس ڈی پی آئی
٭ ڈاکٹر تسلیم رحمانی، صدر ایم پی سی آئی
٭مولانا پیر سید تنویر احمد ہاشمی، سجادہ نشین خانقاہ ہاشمیہ، بیجاپور، کرناٹک
٭مولانا شبیر احمد ندوی، ناظم جامعۃ الصالحات بنگلور۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close