اہم خبریں

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا انتقال

نئی دہلی (ہندوستان اردو ٹائمز)  راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ امر سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ تقریباً 6 ماہ سے بیمار چل رہے تھے۔ سنگا پور میں علاج کے دوران امر سنگھ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت زندگی کی جنگ ہار گئے۔ امر سنگھ گزشتہ 7 ماہ سے سنگا پور کے ماونٹ الیزابیتھ اسپتال میں داخل تھے۔ آخری وقت میں ان کے ساتھ صرف ان کی اہلیہ ہی وہاں موجود تھیں

امرسنگھ 64 برس کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ امرسنگھ گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور 6 ماہ سے زیادہ وقت سے سنگا پور میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ رکن پارلیمنٹ کا دوسری دفعہ کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا حالانکہ یہ کامیاب ہوا تھا۔ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی تھی لیکن وائرس ہونے سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑتی چلی گئی۔

ڈاکٹروں نے مسٹر سنگھ کو بچانے کی مکمل کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئے۔ امر سنگھ نے موت سے قبل دو ٹوئٹ کئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی۔ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لوک مانیہ تلک بال گنگا دھر تلک کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

(نیوز ۱۸ اردو کے شکریہ کے ساتھ)

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close