اہم خبریں

احمد آباد مکمل طور پر بند ، صرف دودھ اور ادویات کی دکانیں کھلیں گی

احمد آباد7مئی(آئی این ایس انڈیا) افسروں کی ایک نئی ٹیم نے گجرات میں احمد آبادکی انتظامیہ کا کام سنبھال لیا ہے۔ آدھی رات سے احمد آباد میں مکمل لاک ڈاؤن نافذہے۔ یہ ہنگامی قدم کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اٹھایاگیاہے۔واضح ہوکہ نمستے ٹرمپ کے ۔ذریعے گجرات میں لاکھوں کی بھیڑجمع کی گئی تھی اورآج مہاراشٹرکے بعدسب سے بری صورت حال گجرات کی ہے جہاں احمدآبادسب سے زیادہ متاثرہے۔ نیم فوجی دستوں کی پانچ کمپنیاں اضافی طور پر دوبارہ بھر دی گئیں۔ معاشرتی دوری کے نفاذکے لیے شہر میں صرف دودھ اور ادویات کی دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔

اسی طرح ہفتہ سے سورت میں مکمل لاک ڈاؤن نافذکیاجائے گا ، جہاں کوروناکے750 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم ، لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے سے پہلے ، احمدآبادمیں بھی لوگوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور گھبراہٹ میں زیادہ سامان خرید لیا۔ کئی علاقوں میں دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئیں۔ لوگوں نے لاک ڈاؤن ہدایت نامے کو بھی نظرانداز کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close