اہم خبریں

مولاناسعدکے فرزندسے تفتیش ،دو قریبی لوگوں کوای ڈی کا نوٹس

نئی دہلی6مئی(آئی این ایس انڈیا) تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعدکے خلاف دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے پینچ کسنا شروع کر دیاہے۔کرائم برانچ نے مولانا سعد کے بیٹے سعید سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے بھی مولانا سعد کے دو خاص لوگوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ان میں سے ایک مرکز کور گروپ کے اہم رکن ہیں جوانتظامیہ میں بھی شامل ہیں۔دوسرا شخص مبینہ حوالہ آپریٹر ہے جو مولانا سعد کے پیسوں کومبینہ طورپر حوالہ کے ذریعے ادھر ادھر بھیجتاتھا۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق، دونوں کے وکلاء نے ای ڈی سے رابطہ کرکے کہاہے کہ دونوں ابھی نہیں آ سکتے ہیں۔

مولانا سعد کہتے رہے ہیں کہ وہ انتظامیہ اورجانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ای ڈی اب تک مولانا سعد کے 9 سے زیادہ قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close