اہم خبریں

فصلوں کی کٹائی کے لئے لاک ڈائون میں نرمی کی جائے: راہل

نئی دہلی،08 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ فصلوں کی کٹائی کے لئے لاک ڈائون کے دوران محفوظ طریقے سے نرمی دینی چاہئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ فصل کھیتوں میں تیار کھڑی ہے لیکن لاک ڈائون کی وجہ سے کٹائی کا کام مشکل ہے۔ سینکڑوں کسانوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ ملک کے کسان آج اس بحران میں دوہری مصیبت میں ہیں۔ گاندھی نے کہاکہ کٹائی کے لئے لاک ڈائون کے دوران محفوظ طریقے سے نرمی دینا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے ایک خبر بھی شیئرکی جس میںلاک ڈائون کی وجہ سے کسانوں کو فصلوں کی کٹائی میں پیش آ رہی مشکلات کا ذکر ہے۔ غور طلب ہے کہ کرونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میںنافذ21 روزہ لاک ڈائون25 مارچ سے شروع ہوا ہے اور 14 اپریل کو ختم ہو گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close