اہم خبریں

امتحانات منسوخ کرنے کافیصلہ درست،سپریم کورٹ نمبرات کی تیاری سے مطمئن

نئی دہلی22جون(ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ملک کی اعلیٰ عدالت نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست خارج کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے طلباء کے امتحانات کے نمبرات کے لیے دونوں بورڈوں کے ذریعہ لائی گئی اسکیم کو آگے بڑھانے کی بھی اجازت دی۔ سی بی ایس ای نے جانچ کے لیے ایک پینل تشکیل دیا تھا۔ اس نے کلاس 12 کے طلبا کی تشخیص کے لیے 30:30:40 فارمولا طے کیا ہے۔ اس کے تحت دسویں گیارہویں کے حتمی نتائج کو 30-30 فیصد ویٹیج دیا جائے گا اور 12 ویں کے پری بورڈ امتحان میں 40 فیصد ویٹیج دیا جائے گا۔ 4 جون کو سی بی ایس ای نے کلاس 12 کے طلبہ کے لیے مارکنگ اسکیم کا فیصلہ کرنے کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 10 دن میں رپورٹ پیش کرے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close