اہم خبریں

پرشانت کشور نے دوسری بار شرد پوار سے ملاقات کی

نئی دہلی21جون(ہندوستان اردو ٹائمز) مشہور انتخابی پالیسی سازپرشانت کشورنے پچھلے دو ہفتوں میں دوسری بار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے سے ملاقات کی ہے۔ان ملاقاتوں کے بعد 2024 میں نریندر مودی کے خلاف تیاری کی بحث نے زور پکڑا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرد پوار اور پرشانت کشور کے درمیان یہ ملاقات دہلی میں ہوئی۔ اس سے قبل گیارہ جون کو دونوں ممبئی میں این سی پی کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ملے تھے۔ یہ ملاقات تقریباََآدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ان دونوں کی ملاقات کو2024 کے لوک سبھا انتخابات اور وزیر اعظم مودی کو چیلنج کرنے کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے چرچے کے حوالے سے وسیع تر تناظر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close