اہم خبریں

راکیش ٹکیت نے تحریک تیزکرنے کی اپیل کی

نئی دہلی21جون(ہندوستان اردو ٹائمز) نئے زرعی قوانین کے خلاف حکومت اور کسانوں کے مابین تنازعہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے واضح کیا ہے کہ نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا۔وزیر زراعت تومر کے اس بیان کے بعد کسان رہنما راکیش ٹکائٹ نے کسانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کو تیز کریں۔ راکیش ٹکیت نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی تیاریوں کو ٹریکٹر کے ساتھ رکھیں۔راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ ٹریکٹر کی ریلی ہوگی۔26 تاریخ ہر مہینے آتی ہے۔ ٹریکٹر کے دورے جاری رہیں گے۔ 24 سے 26 تک کسان ٹریکٹر لائیں گے۔ راکیش ٹیکت نے کہاہے کہ ٹویٹر اور ٹریکٹر کو چلانا ہوگا۔راکیش ٹکیت نے واضح کیاہے کہ ٹویٹر پراظہار خیال کرنا ضروری ہے۔ کسانوں کے لیے بھی ٹریکٹر ضروری ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے صاف طور پر کہا تھا کہ نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا۔ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کوچھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، لیکن یہ تعطل ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ حکومت اور کسان رہنماؤں کے مابین مذاکرات کے تقریباََ10 دور ہوئے لیکن کسان قانون واپس لینے کے مطالبے پر قائم تھے ، جبکہ حکومت ترمیم کے لیے تیار ہے لیکن قانون واپس نہیں لینے کے لیے تیار ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close