اہم خبریں

سونیاگاندھی نے سنیئرلیڈروں کی میٹنگ بلائی،مہنگائی پرحکومت کوگھیرنے کی حکمت عملی

نئی دہلی21جون(ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے 24 جون کو پارٹی کے جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارج کی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کو کچھ دیگر امور پر نگاہ رکھنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ڈیجیٹل میٹنگ میں کانگریس قائدین پارٹی کی مجوزہ رابطہ مہم پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔اس اجلاس میں پٹرول – ڈیزل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں مزید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں کوڈ کی موجودہ صورتحال اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔اس اجلاس کے بعد ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدور کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ یہ میٹنگ بلائی ہے۔ مانسون کااجلاس جولائی میں ہوسکتا ہے۔کانگریس پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پرپچھلے کچھ ہفتوں سے حکومت پر مسلسل حملہ آور ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close