اہم خبریں

’بابا کا ڈھابا‘ کے مالک کانتا پرساد کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش،جانیں پورا معاملہ

’بابا کا ڈھابا‘ کے مالک کانتا پرساد کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش! صفدرجنگ اسپتال میں داخل

’بابا کا ڈھابا‘ کے 80 سالہ مالک کانتا پرساد کو شراب پینے اور نشہ کی گولیاں کھانے کے بعد بیہوشی کی حالت میں دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانتا پرساد نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔

کانتا پرساد کی اہلیہ بادامی دیوی نے کہا، ’’میں کچھ نہیں جانتی، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا کھایا ہے۔ میں نے کچھ نہیں دیکھا۔ وہ بیہوش ہو گئے، میں ڈھابے پر بیٹھی ہوئی تھی۔ میں انہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی۔ ڈاکٹر نے بھی ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔‘‘

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close