اہم خبریں

ٹرائل کورٹ طلبہ آصف اقبال تنہا،کالیتا اور نتاشا ناروال کی رہائی کے معاملے پر جلدکارروائی کرے :عدالت

نئی دہلی17جون(ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ٹرائل کورٹ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طالبات کالیتا اور نتاشا ناروال کی جیل سے رہائی پرتیاری کرنے کے لیے کہاہے۔ان تینوں طلبا کو 15 جون کو شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں عدالت سے ضمانت ملی ہے۔

جسٹس سدھارتھ مرڈول اور جسٹس اے جے بھمبھانی کی بنچ نے ملزم اور دہلی پولیس کے وکیل سے کہاہے کہ وہ رہائی کے معاملے کو دوپہر 12 بجے ٹرائل کورٹ کے سامنے رکھیں۔ عدالت ان تینوں طلباء کی جیل سے فوری رہائی کے لیے درخواستوں کی سماعت کررہی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ضمانت کے حکم کی منظوری کے 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ملزمان کو جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے۔بنچ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ٹرائل کورٹ اس کے سامنے رکھے گئے معاملے پر تیزی سے فیصلہ کرے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close