اہم خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے

نئی دہلی،07؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے دن خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ آج پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے سے اور یورپی ممالک میں نقل وحمل کی وجہ سے بین الاقوامی کروڈ مارکیٹ میں تیزی کا آئی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے گھریلو قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ 4 مئی سے کل 21 دن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران پٹرول 4.99 روپئے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ ڈیزل 5.44 روپئے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.31 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل 86.22 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ممبئی کے بارے میں بات کریں تو یہاں پیٹرول 101.52 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 93.98 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 96.71 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 90.92 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 95.28 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 89.07 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پٹنہ میں پٹرول 97.43 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 91.51 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 95.56 روپئے اور ڈیزل 86.62 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close