اہم خبریں

ٹول کٹ معاملے میں کانگریس کابی جے پی پر پلٹ وار، کہاجعل سازی کامیاب نہیں ہوگی : جے پی نڈا، پاترا اور اسمرتی ایرانی کوجاناپڑسکتاہے جیل

نئی دہلی، 20 مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس نے بدھ کے روز مبینہ ٹول کٹ معاملے پر بی جے پی پر پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے فرضی منیجروں کی یہ جعلسازی کامیاب نہیں ہوگی اور یہ کورونا کے دوران حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔حزب اختلاف کی پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجے والا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ حکمراں پارٹی کے صدر جے پی نڈا، تنظیم کے جنرل وزیر بی ایل سنتوش، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور ترجمان سمبیت پاترا کو جعلی ٹول کٹ کے الزام میں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ دھوکہ دہی اور اس کا استعمال ایجنڈا طے کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں سمبت پاترا کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ جے پی نڈا جی، بی ایل سنتوش جی اور اسمرتی ایرانی جی کو بھی جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ یہ جعلسازی کامیاب نہیں ہوگی۔ پاترا پر طنز کرتے ہوئے سرجے والا نے کہاکہ ایک کہاوت ہے’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘۔ اب وقت آگیا ہے عوام کی خدمت کا۔ مستر پاترا آپ اپنے نام کے آگے ڈاکٹر لکھتے ہیں، ایسے میں فرضی کاغذات نہ بنائیں، لوگوں کی خدمت کریں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت مسئلہ آکسیجن، وینٹی لیٹروں اور دوائیوں کی کمی کا ہے۔ مسئلہ یہ بھی ہونا چاہئے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہلاکتوں کی تعداد چھپائی جارہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیاکہ حکمران جماعت کے لوگ صرف توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن بی جے پی کے جعلی منیجروں کا جعلی ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close