اہم خبریں

امت شاہ لاپتہ! این ایس یو آئی کے قومی جنرل سکریٹری نے درج کرائی شکایت

نئی دہلی  12، مئی (ایجنسی) کورونا وائرس وبا کے وقت ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے غائب ہو جانے پر این ایس یو آئی کے قومی جنرل سکریٹری ناگیش کریپّا نے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ایک خطرناک وبا سے متاثر ہے اور ملک کے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں، اسے میں سیاسی لیڈروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت ہند یا بی جے پی حکومت کے تئیں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے تئیں جوابدہ ہوں۔

این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری اور میڈیا انچارج لوکیش چگ نے اس تعلق سے کہا کہ 2013 تک سیاسی لیڈران شہریوں کے تئیں ذمہ دار تھے، لیکن اس کے بعد بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے ماحول پوری طرح سے بدل گیا ہے۔ اب ملک میں کچھ بھی ہو جائے، اس کی ذمہ داری کوئی بھی لیڈر نہیں لیتا۔ آج بھی کورونا بحران میں ملک کے سرفہرست دو ذمہ دار غائب ہیں۔ جب ملک کے لوگوں کو اپنے منتخب نمائندوں کی ضرورت ہوتی ہے تب وہ لوگ غائب ہو جاتے ہیں۔

اس درمیان ناگیش کریپّا نے امت شاہ سے سوال کیا ہے کہ ’’آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا صرف بی جے پی کے؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ہم کورونا بحران میں لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ہے اور موجودہ حکومت اور اس کے سرکردہ لیڈروں کے غائب ہونے پر (این ایس یو آئی نے) ایک لاپتہ شکایت درج کرائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے وزیر داخلہ جلد ہی ڈھونڈ لیے جائیں گے اور جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close