اہم خبریں

ہندوستان میں پھر ایک دن میں سب سے زیادہ 349691 نئے کووڈ 19معاملات

نئی دہلی،25اپریل(ہنہدوستان اردو ٹائمز) ملک میں کورونا کا وبا پھیلی ہوئی ہے۔ ایک دن میں انفیکشن کے تقریبا ساڑھے تین لاکھ نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 349691 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 16960172 ہوگئی ہے۔ اس دوران اس عرصے کے دوران 2767 مریضوں کی موت ہوئی ،جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 192311 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے اعدادوشمار کو عبور کرکے 2682751 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 129811 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ19 کا وبا اب تک کتنا مہلک ہوچکا ہے، اس سے اندازہ اسی سے کیا جاسکتا ہے کہ اتوار کو لگاتار چوتھا دن ہے جب ملک میں تین لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز 24 اپریل کو 3 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ، 23 اپریل کو 3 لاکھ 32 ہزار اور 22 اپریل کو 3 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ معاملات درج ہوئے تھے۔ اگر آپ صرف پچھلے 8 دنوں کے معاملات کو شامل کرتے ہیں تو یہ تعداد بڑھ کر 21 لاکھ سے زیادہ ہوجاتی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close